پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زائد اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
—فوٹو: فائل
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 18 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روہت 20 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔