اردوان اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ترک صدر کا امریکی صدر کو ایران کیساتھ بات چیت جاری رکھنے کا مشورہ

اردوان نے ٹرمپ سے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے، سفارت کاری سے فائدہ اٹھا ئیں

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، ایران اور غزہ کی صورتحال سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی،  دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت غزہ اور ایران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے ٹرمپ سے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے، سفارت کاری سے فائدہ اٹھا ئیں جبکہ ترکیے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر اردوان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر حملے ایسے وقت کیے جا رہے ہیں جب امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد ہونا تھا۔

 

Load Next Story