ایران جنگ نے امریکی صدر کو بڑا جھٹکا دے دیا، ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

صرف 16 فیصد افراد کا خیال تھا کہ یہ تنازع چند ہفتوں میں ختم ہوسکتا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کی موجودہ صدارت کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رائٹرز/اِپسوس کے تازہ سروے کے مطابق صرف 33 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کی منظوری دی، جبکہ 64 فیصد نے اسے مسترد کیا۔

سروے میں 80 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان میں 87 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد ری پبلکنز بھی شامل ہیں۔

صرف 16 فیصد افراد کا خیال تھا کہ یہ تنازع چند ہفتوں میں ختم ہوسکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ سروے چار روز کے دوران آن لائن کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 1,166 امریکی بالغ افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں غلطی کا ممکنہ تناسب 3 فیصد تک بتایا گیا ہے۔

Load Next Story