معروف حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
معروف حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے طب کونسل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد آصف نے حکیم شہزاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ طب کونسل نے حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کر رکھی ہے، طب کونسل نے سنے بغیر رجسٹریشن منسوخی کا حکم دیا۔
وکیل نے استدعا کی کہ حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کردیا اور طب کونسل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔