کراچی میں تالا توڑ گروپ متحرک ہوگیا، ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے

واقعہ ڈی ایچ اے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے

کراچی میں  تالا توڑ گروپ نے ایک دکان سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں پیش آیا جہاں ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہناہے کہ چوری کے سامان سے بھری گاڑی شاہ لطیف ٹاؤن سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Load Next Story