فلپائن کے اسکول میں فائرنگ، 2 طلبہ ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
منیلا: فلپائن کے جنوبی شہر زامبوانگا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں دو طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور رائفل اور پستول لے کر اسکول میں داخل ہوا اور ایک کلاس روم کے اندر فائرنگ کی۔ ہلاک ہونے والے طلبہ میں ایک دسویں جماعت کا طالب علم تھا، جبکہ مبینہ حملہ آور نویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے میں مزید کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی مکمل تحقیقات اور اسکولوں میں تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جون میں بھی فلپائن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں تین طلبہ ہلاک ہوئے تھے۔