عمران اشرف کی موت کی خبر نے مداحوں کو پریشان کر دیا، اداکار کا ردعمل بھی سامنے آگیا
پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی موت کی خبر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کیا تو اداکار نے خود وضاحت جاری کر دی۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک مبینہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران اشرف انتقال کر گئے، جس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے اس خبر کی تردید کی۔
اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ ’’الحمدللہ، میں بالکل ٹھیک ہوں اور میرے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر جعلی ہے‘‘۔
واضح رہے کہ عمران اشرف کا شمار پاکستان کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہیں بالخصوص ڈرامہ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بھولا کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی۔ وہ مقبول کامیڈی پروگرام ’مذاق رات‘ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔