پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پبلک آفرنگ؛ کروڑوں یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش ہونگے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 2026 کی تیرہویں پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ایس ای سی پی (سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ پبلک آفرنگز میں اضافہ کیپٹل مارکیٹ سے سرمایے کے حصول کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم کیپٹل مارکیٹ کاروباری اداروں کو طویل مدتی فنانسنگ کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی کے مطابق کیپٹل مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے کے وقت اور لاگت میں کمی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔