لاہور میں پڑوسی کی نابالغ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار
فوٹو: فائل
شالیمار پولیس نے 14 سالہ نابالغ لڑکی سے ذیادتی کے الزام میں پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔
نابالغ لڑکی سے ذیادتی کے متعلق تھانہ شالیمار میں درخواست موصول ہوئی تھی، اطلاع ملتے ہی ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرلیا۔
ملزم نے بچی کو جھوٹ بولا کہ تمہاری امی ہمارے گھر ہیں اور تمہیں بلا رہی ہیں، بچی کے گھر میں داخل ہوتے ہی ملزم نے دروازہ اندر سے بند کر لیا۔
ملزم کاشف عرف کاشی نے بچی کے ساتھ زبردستی غیر فطری فعل اور زیادتی کی، ملزم نے واقعے کے بعد بچی کو گھر چھوڑا اور بتانے پر قتل کی دھمکیاں دیں۔
اہلخانہ کے پوچھنے پر بچی نے اپنے ساتھ ہونے والے تمام ظلم بتایا، ملزم کاشف کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔