شجاع آباد: تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں اغواء
تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق گجوہٹہ کے علاقے سے ملزم شعیب 16 سالہ گلناز کو اغوا کر کے لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کے گھر سے دو تولہ طلائی زیورات اور تین لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گیا۔
اسی روز موضع سومن سے ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا جہاں ملزم حنیف 14 سالہ علیزہ کو اغوا کرکے فرار ہوگیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔