وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان کردیا
لاہور میں ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانے کا اعلان کردیا۔
بسنت کا تہوار 12، 13 اور 14 مارچ کو لاہور میں منایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر بیان میں کہا کہ 2026 میں بسنت کے کامیاب انعقاد کی وجہ سے 2027 میں دوبارہ بسنت کا اعلان کر رہی ہوں۔
مریم نواز نے کہا لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، جشن اور موسیقی سے جی اٹھے گا، یہ جشن عوام کے لیے ہیں، آگے بڑھیں، یادیں بنائیں اور لاہور کو اپنے جذبے سے ایک بار پھر روشن کریں۔
مریم نواز نے کہا اوورسیز پاکستانی اور بین الاقوامی مہمان بھی ان تاریخوں کو محفوظ کرلیں، مجھے، لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہے گا۔
مریم نواز نے کہا ان شاء اللہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنائیں گے۔