کراچی؛ لیاری میں 4 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس

عمارت گرنے کے نتیجے میں اطراف کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا

کراچی:

لیاری میں 4 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری نیا آباد گلی نمبر تین حاجیانی مسجد کے قریب قائم 4 منزلہ مخدوش عمارت پیر اور منگل کی درمیانی شب اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں اطراف کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

عمارت گرنے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود حکومتی مشینری اور عملہ نہیں پہنچ سکا، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ملبے کو اٹھانے کا کام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایک ماہ قبل عمارت مخدوش قرار دے کر رہائشیوں سے خالی کروا لی گئی تھی، عمارت میں اب کوئی بھی رہائش پذیر نہیں تھا۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ ادارے نے عمارت کو گرانے کا کہا تھا لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی تھی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Load Next Story