اداکارہ میرا کا ملازمہ پر مبینہ تشدد؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
لاہور میں معروف اداکارہ میرا پر مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا جس کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
لاہور، اداکارہ میرا کا اپنی گھریلو ملازمہ پر تشدد
تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں اداکارہ کو ملازمہ کو تھپڑ اور دھکے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ pic.twitter.com/7wziujEbii— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) August 18, 2026
سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران اسے دھکے دیتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے جبکہ اس حوالے سے اداکارہ میرا کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔