اسلام آباد ہائیکورٹ کو بشریٰ بی بی اور عمران خان کو ضمانت دے دینی چاہیے، علیمہ خان

سپریم کورٹ نے جو ریلیف دیا ہے، اب بانی ہسپتال جائیں گے جو گزشتہ 8 مہینے سے ہم مطالبہ کررہے تھے

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کو بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو ضمانت بھی دے دینی چاہیے۔

راولپنڈی میں داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو ریلیف دیا ہے، اب بانی ہسپتال جائیں گے جو گزشتہ 8 مہینے سے ہم مطالبہ کررہے تھے، جی آج نورین نیازی کی ملاقات کرائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے اوپر سیاست تو نہیں ہورہی، ہم تو بہنیں ہیں، ان کی صحت پر بات کرتی ہیں، انصاف مل رہا ہے، انصاف نہ ملے تو تنقید ہوتی ہے، آپ کو پتا ہے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ اور عدالتوں نے کیا کیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، آپ کو کس نے کہا مجھے ریلیف مل رہا ہے، ہم تو ابھی اے ٹی سی سے ہی آرہے ہیں، ابھی میرے کیس میں ہماری طرف سے گواہ پر جرح ہونی ہے، ہم نے تو کہا تھا کل ہی کرلو لیکن انہوں نے کہا تیاری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا اگر بانی کو ریلیف ملا ہے تو بشریٰ بی بی کے تو چارجز کمزور ہیں، جیسے بانی کو ریلیف ملا ہے بشریٰ بی بی کو تو پہلے مل جانا چاہیے تھا۔

علیمہ خان نے کہا ہمیں تحریری طور پر دینے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے، ہم لوگ باہر آکر میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔

Load Next Story