کراچی، نقب زنی کی واردات میں لاکھوں مالیت کے ٹائر چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ڈیفنس فیز ٹو میں ٹائر اور الائرمز کے گودام میں نقب زنی کی واردات میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک اور بھاری مالیت کے 140 الائرمز برآمد کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو میں ٹائر اور الائرم کے گودام میں نقب زنی کی واردات میں ہوئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اور بھاری مالیت کا چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا۔
گودام میں نقب زنی کی وادات میں ملزمان بھاری مالیت کے 140 الائرمز لیکر فرار ہوئے تھے، جسے پولیس نے برآمد کر کے ڈیفنس پولیس کے حوالے کر دیا۔
واردات کے بعد ملزمان نے چوری کیے جانے والے ٹائر اور رمز شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم ایک گودام میں چھپائے تھے تاہم پولیس گرفتار ڈرائیور سے واردات میں ملوث دیگر ملزمان کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔