پاکستان کمزور ٹیم ہے، انگلینڈ کو 0-3 سے جیتنا چاہیے، اسٹورٹ براڈ
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کو کمزور ٹیم قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم اور محمد عباس جیسے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ایک کمزور ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم نہیں ہے اور انگلینڈ کو با آسانی اسے ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے شکست دینی چاہیے۔
Stuart Broad said, "Pakistan are a poor side. England should win 3-0 and pretty comfortably." (The Love for Cricket Podcast) pic.twitter.com/Jh9J5J4zaW
— Sheri. (@CallMeSheri1_) August 19, 2026
دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو 0-3 سے شکست دے گا۔
England will win 3-0 https://t.co/sXI8SeDtRq
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) August 18, 2026