گوجرانوالہ میں 4 پولیس مقابلے، بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث سمیت 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

بدفعلی اور معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار

 

گوجرانوالہ میں مختلف علاقوں میں پولیس نے 4 کارروائیوں کے دوران 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے راہزنی و چوری، موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے 14 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم دل شیر عرف بھولا کلچ کو پولیس ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی اور معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اویس کو دوران پولیس ریڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے راہزنی اور چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سلمان کو دوران ریڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ و مطلوب منشیات فروش ملزم عامر سہیل عرف جلوہ کو پولیس ریڈ کے دوران فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔

Load Next Story