عظمیٰ بخاری نے 2 افراد کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا
فوٹو: فائل
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے دو افراد کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے طارق متین اور شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔
یہ دعویٰ پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے سیکشن 11 کے تحت دائر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مبینہ ہتک آمیز مواد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
رسیداں کڈو،
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 19, 2026
یاد سے 40 ،40لاکھ کے دوجوڑوں کی رسیدیں لیتے آنا pic.twitter.com/0ygi60qvnD
دعوے میں عدالت سے مبینہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے، نقصانات اور دیگر قانونی ریلیف کی استدعا کی گئی ہے۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے مقدمے میں اپنی ساکھ، دیانت اور پیشہ ورانہ حیثیت کو اہم قرار دیا ہے۔
ہتک عزت کے دعوے میں طارق متین کو صحافی اور میڈیا شخصیت کے طور پر فریق بنایا گیا ہے، جبکہ شہباز گل کو پبلک فگر اور میڈیا شخصیت کے طور پر مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے۔