مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

 عابد شیر علی کی دوسری شادی اسلام آباد میں انجام پائی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹر عابد شیر علی کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے علاقے کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جن کے عابد شیر علی کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔

 عابد شیر علی کی دوسری شادی اسلام آباد میں انجام پائی۔

سینیٹر عابد شیر علی کی شادی کی تقریب میں فیصل آباد سے ایم پی اے میاں طاہر پرویز سمیت صرف منتخب افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ چند سال قبل بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھی جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

عابد شیر علی کی شادی پر انہیں دوستوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

Load Next Story