امریکا کی فوجی مدد خطرناک پڑ سکتی ہے، ایران نے خلیجی ممالک کو خبردار کردیا
تہران: ایران کی مسلح افواج نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کی فوجی کارروائیوں میں کسی بھی قسم کی مدد یا سہولت فراہم کرنا امریکی فوجی آپریشن میں شرکت کے مترادف ہوگا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف علی عبداللہی نے یہ بیان ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے حوالے سے دیا۔
علی عبداللہی نے کہا کہ خلیجی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی معاونت یا سہولت فراہم کرنے کو ایران امریکی فوجی کارروائی میں شمولیت تصور کرے گا۔
ایرانی انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں فوجی سرگرمیوں کے باعث خلیجی ممالک پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔