پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان

سری لنکا کے دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہوں گے

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ 9، 11 اور 13 اکتوبر کو میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

اس کے بعد 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ شامل ہوں گے۔

بعد ازاں سری لنکن ٹیم 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

Load Next Story