اسلام آباد: غیر اخلاقی مواد تیار کرنے والا ایک اور کال سینٹر پکڑا گیا، مزید 275 غیرملکی گرفتار
ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے ایک اور مشترکہ چھاپے میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جن میں 74 چینی،71 انڈونیشین، 69 ویتنامی 47 تھائی اور 14 میانمار کے باشندے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق تمام ملزمان کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری سے گرفتار کیا گیا ہے، غیرملکی ملزمان چین سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، کال سینٹر انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کی تیاری میں ملوث پائی گئی، غیر اخلاقی مواد کی تیاری کے لیے غیر ملکی خواتین اور مرد بھرتی کیے گئے تھے۔
ایف آئی اے نے الگ سے چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
این سی سی آئی کے مطابق پکڑے گئے افراد میں 74 چینی باشندے،71 انڈونیشین ، 69 ویت نامی، 47 تھائی اور 14 میانمار کے باشندے شامل ہیں، 42 چینی باشندوں کو اسلام آباد جی 13 اور راولپنڈی میں این سی سی آئی اے کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کردیا گیا، دیگر غیر ملکی شہری کال سینٹر کی عمارت میں ہی موجود ہیں انہیں وہیں پابند کردیا گیا ہے۔