آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس کو کوکین ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا

کرگیوس نے اپنے عمل کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے مداحوں، اہل خانہ، اسپانسرز اور خصوصاً بچوں سے معذرت کی ہے

آسٹریلوی ٹینس اسٹار اور 2022 ومبلڈن فائنلسٹ نک کرگیوس کو ممنوعہ دوا کے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) کے مطابق کرگیوس کے جون میں مالورکا میں کھیلے گئے اے ٹی پی 250 ایونٹ کے دوران لیے گئے نمونے میں کوکین کے میٹابولائٹ بینزائل ایکگونائن کی موجودگی پائی گئی۔

31 سالہ کھلاڑی کو 4 اگست سے عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے جبکہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی لیبارٹری نے 17 جولائی کو ممنوعہ مادے کی تصدیق کی تھی۔

کرگیوس نے سوشل میڈیا پر اپنے عمل کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کی اور مداحوں، اہل خانہ، اسپانسرز اور خصوصاً بچوں سے معذرت کی۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں مسلسل انجریز نے انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر شدید متاثر کیا۔

کرگیوس 2023 کے بعد صرف 10 میچز کھیل سکے ہیں۔ معطلی کے دوران وہ کسی بڑے ٹینس ایونٹ میں شرکت، کوچنگ یا شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Load Next Story