لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی

پاکستان کو میچ کے آغاز سے قبل اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان بابر اعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور قومی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے 48.1 اوورز میں تمام وکٹیں گنوائیں۔ عبداللہ شفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان علی آغا نے 21 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں محمد رضوان 12 رنز بنا سکے، شان مسعود اور سعود شکیل 5، 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈکی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ بابر اعظم کے انجری کے باعث باہر ہونے کے بعد انہیں کپتانی کی ذمہ داری ملی اور ٹیم سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا تھا کہ پاکستان سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترا ہے اور اگر وہ ٹاس جیتتے تو بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔

 

Load Next Story