اورماڑہ؛ کوسٹل ہائی وے پر بدترین حادثہ، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

کراچی جانے اور تربت سے آنے والی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، ایس کوسٹل ہائی وے اسلم بنگلزئی

فوٹو: پولیس

گوادر کے علاقے  اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر بدترین حادثہ پیش آیاں، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ بدھ کو بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر کراچی جانے والی گاڑی اور تربت سے آنے والی گاڑی میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک گئی اور 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Load Next Story