پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 30 پیسے مزید اضافے کا خدشہ ہے

فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے گزشتہ دو روز مسلسل اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس کو ذرائع نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تعین کے حوالے سے بتایا کہ قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 30 پیسے مزید اضافے کا خدشہ ہے تاہم اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت ٹیکسز میں کمی یا اضافے سے قیمتوں میں کمی یا مزید اضافہ بھی کر سکتی ہے، مگر قیمتوں میں اضافہ 20 اگست بروز جمعرات کو ایک روز کے لیے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دو روز سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

 

Load Next Story