دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، اسلام آبد میں بارش کے بعد انتظامیہ الرٹ

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سینیٹیشن ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں

ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی آمد 41 ہزار 790 کیوسک جبکہ اخراج 15 ہزار 740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کی 20 اگست 2026 کو صبح 6 بجے کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ بلوکی پر اپ اسٹریم پانی کی سطح 633 فٹ جبکہ ڈاؤن اسٹریم سطح 619.50 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لوئر باری دوآب کینال میں 7 ہزار 50 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جبکہ بلوکی سدنک سے پانی کا اخراج 19 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بھی الرٹ جاری رکھتے ہوئے نشیبی علاقوں اور نالوں کی مسلسل نگرانی شروع کر رکھی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سینیٹیشن ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Load Next Story