کراچی، شاہ لطیف پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے قائد آباد کے علاقے مرغی خانہ مزار والی گلی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا۔
چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جس کے لیے قانونی اور شناختی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔