ہیڈنگلے ٹیسٹ: برطانوی گلوکارہ نے پاکستانی قومی ترانہ گا کر دل جیت لیے
انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے بدھ کو ہیڈنگلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔
لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے اپنی آواز میں پاکستان کا قومی ترانہ گایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھرپور داد دی۔
A stunning performance and a beautiful start to this Test series.@thelaurawright sings the national anthem of Pakistan a cappella. pic.twitter.com/zkTiRN60PU
— Test Match Special (@bbctms) August 19, 2026
یہ دن انگلینڈ کے لیے بھی یادگار ثابت ہوا جہاں جو روٹ نے مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔
انگلش بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ کردیا۔
اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔
انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار ہیں۔