وزیراعظم نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کر دی

تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب مذاکرات کی میز پر آتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے اور انہیں دوبارہ مذاکرات کی پیش کرتے ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی اور کابینہ کے اجلاسوں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن معاملات کو بات چیت سے حل کرے تاکہ ملکی معاشی ترقی اور جمہوریت کو تقویت دے سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتے ہیں، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ہی ترجیح دی۔

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے اور اس کے لیے وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں کتوتی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی خوش آئند ہے، حکومت عام آدمی اور عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تونائی درآمد کرنے والا ملک ہے اور عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story