راولپنڈی؛ سہالہ، مانکیالہ سیکشن کا ریلوے ٹریک سیلابی پانی کی زد میں آگیا
ٹریک پر پانی آنے کے باعث پاکستان ایکسپریس، خیبر میل، رحمان بابا اور ایکسپریس کو روک دیا گیا
راولپنڈی:
راولپنڈی میں سہالہ اور مانکیالہ سیکشن کا ریلوے ٹریک سیلابی پانی کی زد میں آگیا، جس کے باعث ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے مطابق ٹریک پر پانی آنے کے باعث پاکستان ایکسپریس، خیبر میل، رحمان بابا اور ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔ چاروں ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی کلیئرنس سے متعلق معلومات کے لیے مسافر ریلوے ہیلپ لائن 117 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔