عمران خان کی آج رات تک شفا اسپتال منتقلی نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اگر آج رات تک ہوئی پیش رفت نہ ہوئی تو کل صبح توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جائے گی، ذرائع پی ٹی آئی

فوٹو: فائل

راولپنڈی:

تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی، صحت کی سہولتیں فراہم کرنے، ذاتی معالج اور ملاقاتیں بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

فیصلے پر عمل درآمد کے خلاف حکومت نے نظرثانی درخواست دائر کی ہے تاہم سپریم کورٹ رجسٹرار سے درخواست اعتراض کے ساتھ واپس ہوگئی ہے، جس پر حکومت نے دوسری درخواست دائر کردی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آج رات تک ہوئی پیش رفت نہ ہوئی تو کل صبح توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جائے گی۔

دریں اثنا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے آئی جی اسلام آباد شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچے، شفا اسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر موجود ہیں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Load Next Story