بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا امکان، عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر فیصل اور بہن کی ملاقات

علیمہ خان اپنے کزن کے ساتھ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ کے قریب پہنچیں اور گاڑی میں بیٹھی رہیں

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پر ممکنہ اسپتال منتقلی سے قبل طبی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی طبی ٹیم ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں حکام نے انہیں داخلے کی اجازت دی۔ ذرائع کے مطابق اسپتال منتقلی سے قبل بانی کی صحت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ علیمہ خان بھی اپنے کزن قاسم نیازی کے ساتھ اڈیالہ کے گیٹ نمبر پانچ کے قریب پہنچ گئیں اور گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرتی رہیں۔

قبل ازیں عمران خان کی منتقلی سے قبل آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران الشفا اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ الشفا اسپتال کی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا جبکہ آئی جی اسلام آباد نے جوانوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

Load Next Story