کراچی: پولیس مقابلوں کے بعد چار زخمیوں سمیت 5 ڈاکو گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ودیگر مسروقہ سامان برآمد

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

کورنگی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر  32/B ناصر چوکی سلطان مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد ثاقب عرف چیکو ولد محمد سلیم کے نام سے کی گئی۔

رضویہ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناظم آباد نمبر ایک پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت 40 سالہ عمران ساحل ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی۔ 

سرجانی ٹاؤن پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گلشن سرجانی بلاک D سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت 20 سالہ سدیس ولد حمید اللہ خان اور مدثر ولد حکمن گل کے ناموں سے کی گئی۔

ڈاکس پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماڑی پور مچھر کالونی خواجہ غریب نواز مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت 23 سالہ ضیا الرحمان ولد حبیب الرحمان کے نام سے کی گئی۔

Load Next Story