ڈی ایچ اے اسلام آباد میں آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد

کیمپس میں جدید تعلیمی و ریسرچ بلاکس، لائبریری اورآڈیٹوریم شامل ہوں گے

اسلام آباد:

ڈی ایچ اے اسلام آباد فیز 5 میں آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

 تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی بی اے کراچی ڈاکٹرایس اکبرزیدی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اسلام آباد ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد کیمپس میں جدید تعلیمی و ریسرچ بلاکس، لائبریری اورآڈیٹوریم شامل ہوں گے، طلبہ کو جدید اسپورٹس و رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبرزیدی نے کہا کہ آئی بی اے اسلام آباد کیمپس پاکستان کے تعلیمی شعبے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات کے طلبہ کوعالمی معیار کی تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا کہ اسلام آباد کیمپس مستقبل کی باصلاحیت قیادت کی تیاری میں اہم کردارادا کرے گا، یہ صرف کیمپس کی بنیاد نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کے قائدین کی بنیاد رکھی گئی ہے، آئی بی اے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب  میں مہمانوں نے پودا بھی لگایا۔

Load Next Story