پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف ، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت 

ڈی پی آر پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 100 ملین امریکی ڈالر تک کی فنانسنگ دستیاب ہوگی

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے اپنا پہلا ڈائیورسفائیڈ پیمنٹ رائٹس (ڈی پی آر) پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ڈی پی آر پروگرام عالمی سرمایہ کاروں سے غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی فنانسنگ حاصل کرنے کا جدید مالیاتی ذریعہ ہے. اسی سلسلے میں آئی ایف سی اور بینک الفلاح کے درمیان پروجیکٹ معاہدہ طے پایا.

مزید برآں ڈی پی آر ماڈل دیگر پاکستانی بینکوں کیلئے عالمی سرمایہ مارکیٹس سے منسلک ہونے کی نئی مثال قائم کرے گا.

Load Next Story