ایران اور عراق اپنے مستقبل کے فیصلے کسی غیر ملکی طاقت کو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قالیباف
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق اپنے مستقبل کے فیصلے کسی غیر ملکی طاقت کو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قالیباف نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کی جانب سے اپنے مستقبل پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان طویل عرصے سے جاری سیاسی اور سکیورٹی تعاون کو اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔
قالیباف کے مطابق ایران اور عراق کے تعلقات جغرافیہ، مشترکہ تاریخ اور مذہبی وابستگیوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کا یہ مشترکہ مؤقف کہ ان کا مستقبل بیرونی طاقتیں طے نہ کریں، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔
Iran, Iraq will not allow foreign powers to determine their fate: Qalibafhttps://t.co/GKgvoOTEtu
— Press TV 🔻 (@PressTV) August 21, 2026
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخ میں ایسے ملکوں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جنہوں نے اپنی تقدیر دوسروں کے ہاتھ میں دینے سے انکار کیا اور اپنے مستقبل کا فیصلہ مغربی دارالحکومتوں کو نہیں کرنے دیا۔