مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے خطے کے مشترکہ دفاع کے لیے ایک نئی بنیاد رکھ دی۔
معروف عالمی جریدے بلومبرگ اور آذربائیجان کے جریدے کالیبر کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان جیسی اہم علاقائی طاقتوں کو ایک مشترکہ دفاعی فریم ورک میں جوڑتا ہے۔ معاہدے میں اصول طے کیا گیا ہے کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔
بلومبرگ کے مطابق یہ معاہدہ اس امر کا اعتراف ہے کہ خطے کے ممالک کو اب نئے شراکت داروں اورعلاقائی صف بندیوں کی تشکیل دینا ہوگی۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد علاقائی نظام میں موجودہ انتشار کو روکنے ہے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ثبوت ہے کہ پاکستان خطے کے ممالک کے لیے امن کا ضامن اور نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر بن کر ابھرا ہے۔