لاہور: شہری سے ناروا سلوک پر 3 پولیس اہلکار گرفتار

تینوں اہلکاروں پر شہری کو ہراساں کرکے رقم وصول کرنے کا الزام ہے

لاہور:

لاہور میں شہری سے ناروا سلوک پر 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اہلکاروں پر شہری شکیل آفریدی کو مبینہ طور پر ہراساں کرکے 3 ہزار 500 روپے لینے کا الزام ہے۔ 

شکایت موصول ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری اور شفاف انکوائری کا حکم دیا۔

انکوائری میں اہلکاروں کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد سامنے آئے جس کی روشنی میں تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے تھانہ نوانکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل توقیر، کانسٹیبل اسد اور عمران شامل ہیں جنہیں حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

Load Next Story