ملزم کم عمر بچوں کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ایک ملزم ہلاک، دوسرا گرفتار

اسلام پورہ پولیس کی جانب سے زمین پر لیٹ کر اور دیوار کی آڑ لیتے ہوئے حفاظتِ خود اختیاری اپنائی گئی

راولپنڈی تھانہ وارث خان کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم  ہلاک جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری  ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے مقدمے میں ملزم حمزہ عرف کوڈو کی نشاندہی پر اس کو ساتھ رکھ کر علاقہ کے قبرستان میں چھاپہ مارا گیا تو ملزم کے ساتھیوں وہاب اور ریاست عرف کاکا نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بمشکل قبروں کے پیچھے پناہ لی اور باآواز بلند ملزمان کو گرفتاری کے لیے  کہا لیکن وہ نہ رکے،  فائرنگ رکی تو دیکھا ایک ملزم گولی لگنے سے ہلاک ہوچکا تھا جسکی شناخت زیر حراست ملزم حمزہ کوڈو نے ریاست عرف کاکا کے طور پر کی۔

ملزم نے بتایا کہ ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک گولی پولیس اہلکار کو لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رھا ملزم فرار ہوگیا پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، ڈکیتی،سرقہ وہیکلزسمیت متعدد مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

ڈاکوؤں نے چند روز قبل وارث خان کے علاقے میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے شہری کو زخمی بھی کیا تھا واقعہ کی اطلاع پر  پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے  فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

Load Next Story