آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مزید کم ہوگئی، صرف 7 جہاز گزر سکے
سنگاپور: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی تعداد میں مزید کمی ہوگئی ہے اور جمعرات کو صرف 7 بحری جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرے۔
شپ ٹریکنگ کمپنی کلیپر کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد ایک روز قبل کے مقابلے میں نصف ہے۔ جمعرات کو 4 جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے جبکہ 3 جہاز باہر نکلے۔
رپورٹ کے مطابق ان جہازوں میں کوئی بڑا خام تیل بردار ٹینکر یا ایل این جی ٹینکر شامل نہیں تھا۔ آبنائے ہرمز سے جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی تھی۔
امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے باعث خطے میں بحری جہازوں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔