یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو ’بے بی شارک‘ میں نظر آنے والا یہ بچہ اب کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے؟

پارک کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک دہائی گزرنے کے باوجود لوگ آج بھی انہیں ’بے بی شارک‘ کی وجہ سے یاد رکھتے ہیں

دنیا بھر میں مقبول بچوں کے گانے ’بے بی شارک‘ کی ویڈیو میں نظر آنے والے ننھے اسٹار نے کئی عرصے بعد میڈیا میں ایک نئے روپ کے ساتھ انٹری لے لی۔

پارک گیون رونگ نے بطو  کے-پوپ گلوکار اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

پارک گیون رونگ صرف 7 سال کے تھے جب وہ 2016 میں ریلیز ہونے والی ’بے بی شارک‘ کی  ویڈیو میں نظر آئے تھے، جو بعدازاں یوٹیوب کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی۔

اب 10 سال بعد انہوں نے ’بے بی شارک بوائے‘ کے نام سے اپنا پہلا ڈیجیٹل سانگ ’ویو‘ جاری کیا ہے۔

ان کا نیا گانا ’ویو‘ بھی ماضی سے ایک دلچسپ تعلق رکھتا ہے اور اس کی ابتدا بے بی شارک کی جانی پہچانی دھن سے ہوتی ہے جس کے بعد یہ الیکٹرو پاپ میوزک میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

Load Next Story