بھارت کا دورہ بنگلادیش ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت کا آئندہ ماہ شیڈول دورہ ایک بار پھر مؤخر ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سیریز کی تاریخوں کے حوالے سے باہمی مشاورت میں مصروف ہیں۔
بھارت کا دورہ پہلے گزشتہ سال اگست میں ہونا تھا جسے بعد میں ستمبر 2026 تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
موجودہ شیڈول کے مطابق بھارت کو بنگلادیش میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
The tour was originally planned for August last year before being deferred to September 2026. The BCB announced in January that India would play three ODIs and three T20Is in Dhaka and Chattogram. The BCCI, however, never made any public announcements about it.
— Cricinfo (@cricinfo) August 20, 2026
Now, with just… pic.twitter.com/9tJd1oyQjs
پہلا ون ڈے 3 ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ وقت کم رہ جانے کے باعث تاریخوں میں تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
تمیم اقبال نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش نے 28 اگست سے 9 ستمبر تک میرپور میں ایک عمر گروپ ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے۔
تمیم کے مطابق اگر بھارت کی سیریز حتمی ہوئی تو اس ٹورنامنٹ کے میچز کسی دوسرے میدان میں منتقل کیے جاسکتے ہیں۔