آج گورنر ہاؤس کے باہر جلسہ عام سے حافظ نعیم خطاب کریں گے، منعم ظفر

حکمرانوں کو لیوی ٹیکس واپس لینا ہوگا، امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے 25 کروڑ عوام کی آواز ہیں۔

گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ آج پیٹرولیم لیوی ٹیکس کیخلاف دھرنوں کا چھٹا روز ہے، شام 7 بجے گورنر ہاؤس کے باہر جلسہ عام ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لیوی ٹیکس واپس لینا ہوگا، جماعت اسلامی عوام کو بیدار کررہی ہے، ہم عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمرانوں کو عوام کو جینے کا حق دینا ہوگا۔

منعم ظفر نے کہا کہ عوام کا بپھرا سمندر ایوانوں کا رخ کریگا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا، شہر میں لاقانونیت کا راج ہے، ہمارا دھرنا کراچی کے مظلوم عوام کی آواز ہے۔

Load Next Story