عمران خان کی بہن کو اسپتال کے دوسرے کمرے میں بند کیا گیا، محمود اچکزئی

سرانان میں جو کچھ ہوا کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن کو اسپتال کے دوسرے کمرے میں بند کیا گیا۔

قومی اسمبلی  اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان میں خوشی منائی جا رہی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت شفا انٹرنیشنل شفٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات پتا چلا کہ اندھیرے میں بانی پی ٹی آئی کو کسی اور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان کی بہن کو اسپتال کے ایک دوسرے کمرے میں بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں سرانان میں جو کچھ ہوا کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ہماری حکومت میں ایسے عناصر ہیں جو تحریک انصاف اور حکومت کے معاملات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں الزام لگا رہا ہوں کہ سرانان میں جو. کچھ ہوا حکومت کے اندر موجود یہ کام کالی بھیڑوں کا ہے۔ ڈائیلاگ کی اچھی فضا بن جاتی ہے ،پتا نہیں کون سی قوتیں اس کو سبوتاژ کر دیتی ہیں۔

Load Next Story