سندھ حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سندھ حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 12 ربیع الاول 1448ھ بمطابق 26 اگست 2026، بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر ہوگا۔
تاہم ایمرجنسی اور تمام ضروری خدمات کے ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے اور معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔