لیاری میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

واقعہ پراپرٹی تنازع پر پیش آیا، مقتول کے چھوٹے بھائی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، پولیس

(فوٹو: فائل)

کراچی:

لیاری آٹھ چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے بزرگ شہری کو قتل کردیا۔

کلاکوٹ تھانے کےعلاقے لیاری آٹھ چوک نورالہٰی روڈ پرنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے بزرگ شہری کوقتل کردیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا۔

مقتول شہری کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت 60 سالہ صابرخان ولد سلطان خان کےنام سے کی گئی۔

ایس ایچ او کلاکوٹ آغا معشوق علی کے مطابق مقتول شہری اپنے بھتیجے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، اسی دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔

 مسلح ملزمان کی جانب سے 4 سے زائد گولیاں چلائی گئیں، مقتول شہری کو 3 گولیاں لگیں ماتھے کے قریب پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طورپر پراپرٹی کے تنازع پر پیش آیا، بزرگ شہری کے قتل میں اس کے چھوٹے بھائی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، مقتول کا چھوٹا بھائی پراپرٹی کا کام کرتا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Load Next Story