باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
شہید اہلکار رحمت اللہ کا تعلق تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی سے ہے ج چھٹی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں فائرنگ ہوئی
فوٹو: فائل
پشاور:
باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عنایت کلے بازار میں فائرنگ سے شہید اہلکار کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی، شہید اہلکار رحمت اللہ کا تعلق تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی سے تھا جوکہ شہید چھٹی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔