حج 2027: 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرادی، مذہبی امور کو 52 ارب موصول

لانگ پیکج کی کی 30 ہزار نشستیں مکمل ،23 ہزار 500 نشستوں کی بکنگ اب بھی باقی ہے، ترجمان

فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مند 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع کروا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اخراجات جمع کرانے والے عازمین کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے سرکاری اسکیم کے تحت 84  ہزار عازمین حج نے واجبات کی پہلی قسط جمع کروا دی، سرکاری اسکیم کے تحت لانگ پیکج کی کی 30 ہزار نشستیں مکمل ہوگئیں جبکہ اب صرف 23 ہزار 500 نشستیں باقی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں، تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 52 اشاریہ 5 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمینِ  کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف  اور ادائیگی جلد مکمل کریں، 40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔

متعلقہ

Load Next Story