ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن، پاکستان پومزے کیٹگری میں فاتح

پومزے کیٹگری میں پاکستان نے تین گولڈ، تین سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی

(فوٹو: فائل)

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ  ایشیا ریجن 2026 مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ ایران نے پہلی، کوریا نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، پومزے کیٹگری میں پاکستان فاتح رہا۔

جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں کھیلی جانے والے ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سینئر کیوروگی کی 16 ویٹ کیٹگریز میں ایران نے سات گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

کوریا نے پانچ گولڈ، چار سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ قازقستان نے دو گولڈ اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دیگر ممالک میں ازبکستان نے چوتھی، تھائی لینڈ نے پانچویں، اردن نے چھٹی، سعودی عرب نے ساتویں، روس نے آٹھویں جبکہ پاکستان نویں نمبر پر رہا۔

پومزے کیٹگری میں پاکستان نے تین گولڈ، تین سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا نے تین گولڈ اور ایک سلور کے ساتھ دوسری جبکہ ایران نے ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

افغانستان چوتھے، مصر نے پانچویں جبکہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے آخری روز پیرا اتھلیٹ کے بھی مقابلے ہوئے۔

Load Next Story